(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔اُنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ایک ہفتہ اپنی فیملی کے ہمراہ امریکامیں گزارا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔