ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، گرمی نے لاہوریوں کو  دن میں تارے دکھانا شروع کردیئے جبکہ  آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کے کوئی  امکانات  نہیں ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، گرمی نے لاہوریوں کو  دن میں تارے دکھانا شروع کردیئے جبکہ  آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کے کوئی  امکانات  نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 43ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ہوا 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے ۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح156ریکارڈکی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح161ریکارڈ، ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح160ریکارڈ جبکہ جو ہر ٹاؤن 151،عسکری 10 میں آلودگی کی شرح110ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں آج اور کل بھی شدید گرمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے، کراچی میں پیر کو 42 ڈگری کی گرمی پچاس ڈگری سے زائد محسوس کی گئی۔ماہرین صحت نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نہ نکلنے، پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب  این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ جولائی کے آغاز سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی نالوں، ندیوں، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے حساس علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ خطرناک وادیوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا زیادہ امکان ہے