نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شہری قتل

25 Jun, 2024 | 08:35 AM

(فاران یامین)  لاہور کے علاقے  موہنی روڈچوک میں ’ٹارگٹ کلنگ‘  کی فائرنگ سے شہری قتل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ صوبائی وزیربلال یاسین کےدفترکےقریب پیش آیا جہاں  قاتل علاقہ میں گھوم کر ٹارگٹ ڈھونڈ رہے تھے، ٹارگٹ کلیئرنےفٹ پاتھ پربیٹھےعلاقہ مکینوں سےپانی بھی مانگ کر پیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  مقتول شاہد حسین دوستوں سے ملاقات کے بعد گھر جا رہا تھا ، موہنی روڈ چوک میں ٹارگٹ کلیئر نے چہرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات کیا ہیں، پتہ لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں