ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میوزیم تاریخ اور تمدن کو سمجھنے کے خواہشمندوں کی پسندیدہ منزل

Lahore Museum, City42, Lahore Ajayeb Ghar,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  لاہور میں مال روڈ پر واقع عجائب گھر ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی تاریخ، تہذیب اور تمدن کو سمجھنے کے خواہشمند شہریوں کی پسندیدہ منزل ہے۔ میوزیم میں روزانہ سینکڑوں سٹوڈنٹس اور عام شہری آتے ہین اور یہاں وقت گزار کر ہمارے خطہ کی تاریخ کے متعلق کچھ نہ کچھ سیکھ کر واپس جاتے ہیں۔ 

لاہور کے عجائب گھر میں ملک بھر سے لاہور آنے والے مہمان تو آتے ہی ہیں، لاہور شہر کے بہت سے مکین بھی عجائب گھر باقاعدگی سے آتے ہیں اور اپنے بچوں کو عجائب گھر کے مختلف حصے دکھا کر انہین پاکستان کی تہذیب، تمدن اور ثقافت کے ساتھ تاریخ سےبھی آگاہی حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 

لاہور عجائب گھر آنے والے وزیٹرز نے بتایا کہ عجائب گھر میں صرف پاکستان کی ہی تاریخ کو محفوظ نہیں کیا گیا بلکہ اس علاقہ کی قدیم تہذیبوں کے آثار سے ملنے والے نوادرات بھی یہاں  موجود ہیں جن سے ہمارے علاقہ کی قدیم تہذیبون کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور  ہمیں اپنی موجودہ تہذیب کے ارتقا کو سمجھنے میں بھی رہنمائی ملتی ہے۔

لاہور عجائب گھر کی علاقائی تمدن  کی گیلری  کا وزٹ کرنے والوں کو محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے پاکستان بھر کی   پرانی روایات، تہذیب اور تمدن کو قریب سے دیکھ لیا ہے۔