ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ تین سال سے خڑاب، لوگ آلودہ پانی کے سبب بیمار

Harbanspura water filtration plant, water filtration plant out of order, city42, contaminated water, clean water crisis , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:  ہربنس پورہ رانی پنڈمیں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کو  خراب ہوئے تین سال کا عرصہ بیت گیا، علاقہ کے مکین پینے کے صاف پانی کے لئے دو کلومیٹر دور جانے پر مجبور ہو گئے۔ 
شہرکےمختلف علاقوں کی طرح ہربنس پورہ رانی پنڈکےعلاقےکاواٹر فلٹریشن پلانٹ بھی جواب دےگیا۔ اس پلانٹ کے کمرے مین پڑی تین موٹریں چوری ہو چکی ہیں، علاقہ کے مکین گندا پانی پینے سے ہونے والی بیماریوں سے پریشان ہیں۔ علاقہ مکینوں کاکہناہے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر ابھی تک واٹر فلٹر یشن پلانٹ ٹھیک نہیں ہو سکاہے۔ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ 

اس علاقہ میں سرکاری پانی کی سپلائی کا کوئی نظام ہی نہیں ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی کا  اکلوتا ذریعہ تھا۔  اہل علاقہ نے حکام بالا سے نوٹس لے کر مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔