حسنین ساجد: لاہور میں بند روڈ پرتجاوزات کی بھرمار نے سڑک پر ٹریفک کا نظام تہس نہس کر دیا۔
بے تحاشا تجاوزات کے جنگل کی وجہ سے بند روڈ پر شیرا کوٹ سے سٹی بس ٹرمینل تک ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔
بند روڈ کے دونوں طرف موٹرسائیکلوں، چنگ چی، آٹو رکشوں کا ہر وقت رش رہتا ہے۔ رہی سہی کسر تجاوزات نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کے عروج کے وقتوں میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگتا ہے۔ دوپہر کی سخت گرمی کے دوران ٹریفک جام میں پھنسنے والے شہری روزانہ ہیٹ سٹروک کا شکار ہو کر گھر پہنچتے ہیں۔
شہریوں نے ٹریفک پولیس اور ایل ڈی اے انتظامیہ سے بند روڈ پر قائم تجاوزات فوری ختم کرنے اور ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں رکھنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بند روڈ پرتجاوزات نے ٹریفک کا نظام تہس نہس کر دیا
25 Jun, 2024 | 03:44 AM