فاطمہ عارف: کینال روڈ پنج پیر دربار کا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کا شکار ہو کر دو ہفتوں سے غیر فعال پڑا ہے ۔ شہری آلودہ پانی پی پی کر بیمار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ ایک بار خراب ہونے کے بعد اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کو مرمت کروانا بھول ہی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،کوئی پرسان حال نہیں۔
کنال روڈ پنج پیر دربار،انتظامی غفلت کے باعث واٹر فلٹریشن غیر فعال ہوگیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی پرسان حال نہیں۔ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ نصب ہونے کے باوجود پینے کے لیے صاف پانی بازار سے خریدنا پڑتا ہے۔
گرمی کے مہینے میں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی موٹر ٹھیک کروانے کے غرض لے جانے کے بعد انتظامیہ لاپتہ ہے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انتطامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر فلٹریشن پلانٹ بحال کرے۔