پاک عرب سوسائٹی میں سیوریج نظام درہم برہم، مکینوں  کیلئے آمدورفت عذاب بن گئی

25 Jun, 2024 | 03:10 AM

ثمرہ فاطمہ:  پاک عرب سوسائٹی ای بلاک میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سیوریج کا پانی رہائشیوں کے گھروں کے باہر جمع رہنے لگا۔ مکینوں اور راہگیروں کا سڑکوں اور گلیوں سے گزرنا محال ہوگیا۔

پاک عرب سوسائٹی ای بلاک میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہوگیا۔ رہائشیوں کا کہنا ہے سیوریج کے مسائل کی وجہ سے ہم اذیت سے دوچار رہتےہیں۔  انتظامیہ کی غفلت اور لاتعلقی کی وجہ سے  سڑکوں پر کھڑے گندے پانی میں اینٹیں رکھ کر ان اینٹوں پر سے  گزرنے پر مجبور ہیں۔

سیوریج کا پانی بیماریوں اور آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ مسجد تک نماز پڑھنے نہیں جا سکتے ۔  گلیوں مین آمدورفت مشکل ہونے کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر  ہوتے ہیں، گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سوسائٹی انتظامیہ سے التجا ہے خدارا سیوریج مسائل کو حل کرے۔

مزیدخبریں