اسوہ فاطمہ: وحدت کالونی ایف بلاک کاعوامی پارک بد حالی کا شاہکار بن گیا۔ کہنے کو تو یہ پارک ہے لیکن اس میں بچوں کے لیے جھولے تک نہیں رہے۔ پارک کے گرد لگے حفاظتی جنگلے بھی غائب ہوگئے۔
وحدت کالونی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے لیکن وحدت کالونی کے ایف بلاک کاپارک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو گیا ہے۔
عوامی پارک میں بچوں کی تفریح کے لیے کوئی سامان باقی نہیں رہا۔ شہری کہتے ہیں نہ ہی پارک کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور نہ ہی اب دیکھنےمیں یہ کوئی پارک لگتاہے۔
پی ایچ اے انتظامیہ پارکس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔