روہت شرما کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ2024 میں تیز ترین ففٹی

25 Jun, 2024 | 02:34 AM

سٹی42:  روہت شرما نے آسٹریلیا کے ساتھ میچ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2024 کی تیز ترین اور اب تک ہونے والے   T20 ورلڈ کپس کی  تیسری تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔ 

T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی تین تیز ترین ففٹیز بھارتی پلئیرز نے ہی بنائی ہیں۔ 

پیر کے روز سینٹ لوئشیا مین ہونے والے میچ میں روہت نے پانچویں اوور  میں پیٹ کمنز کی گیند پر صرف 19 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ 
روہت شرما نے پیر کو سینٹ لوشیا میں آسٹریلیا کے خلاف سپر ایٹ میچ کے دوران  ایک چوکا پہلے ہی اوور میں لگایا اور  تیسرے اوور میں مشیل  سٹارک کو ایک اوور میں  4 چھکے   اور 1 چوکا لگایا، تو یوں دکھائی دیتا تھا کہ آج وہ یوراج سنگھ کے  12 گیندوں میں ففٹی کا ریکارڈ ہی توڑیں گے۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2007 کے ایڈیشن کے دوران ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف یوراج سنگھ کی 12 گیندوں پر نصف سنچری ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی طرف سے تیز ترین ہے۔ KL راہل کی 2021 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دبئی میں 18 گیندوں پر کی گئی نصف سنچری T20 ورلڈ کپ میں کسی ہندوستانی کی طرف سے دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔

پیر کے روز اپنی اننگز کے دوران، روہت  T20Is میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ اسکورر بھی بن گئے، اسی میچ میں 37 سالہ روہت ٹی ٹوئنٹی میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

T20 ورلڈ کپ میں ہندوستانیوں کی طرف سے تیز ترین ففٹی
یوراج سنگھ - 12 گیندوں - ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ - 2007
کے ایل راہول - 18 گیندیں - ہندوستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، 2021
روہت شرما - 19 گیندیں - ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، 2024
یوراج سنگھ - 20 گیندیں - ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، 2007
سوریہ کمار یادیو - 23 گیندیں - ہندوستان بمقابلہ زمبابوے، 2022

مزیدخبریں