ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفاں والا چوک میں بجلی کی خطرناک تاروں کے گچھوں نے شہریوں کو مستقل خوف کا مریض بنا دیا

Safanwala Chowk, Tample Road Lahore, LESCO Unsafe transmission lines, hazardous electric transmission lines, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  ٹیمپل روڈ، صفانوالہ چوک میں گھروں ، دکانوں پر لٹکتی ہائی وولٹیج تاریں خطرہ کی علامت بن گئیں۔ مکینوں نے لیسکو سے جلد ازجلد مسئلہ حل کر نے کا مطالبہ کردیا۔ٹیمپل روڈ چوک صفانوالہ میں بجلی کی لٹکتی اور بے ہنگم تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

انتہائی نچلی سطح پر لٹکائے گئے بجلی کے میٹرز اور بجلی کے تار کے خطرناک گچھوں کے سبب علاقہ کے مکین ہر وقت خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ آئے روز ہونے والے حادثات نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔

 صفاں والا چوک کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لٹکتی تاروں سے ہم خوف میں مبتلا ہیں۔  نہ بچے گلی میں کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی ہم کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔  شارٹ سرکٹ کے باعث کسی بھی وقت تاروں میں آگ لگ جاتی ہے۔ 

لیسکو  انتظامیہ اپنے ٹرانسمشن سسٹم کے پیداکردہ مسائل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اگر کبھی شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی شکایات کرنے پر لیسکو کے اہلکار آ بھی جائیں تو ایک آدھ تار کو چھیڑ چھاڑ کر آدھے گھنٹے میں واپس چلے جاتے ہیں اور تاروں کے لٹکتے کچھے جوں کے توں رہتے ہیں اور علاقہ کے مکین کسی نئے حادثہ کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔  مکینوں نے لیسکو سے درخواست کی ہے کہ لٹکتی تاروں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔