ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے  لاہور کی سیر کروانے والی ڈبل ڈیکر بسوں کو بھی نادہندہ قرار دے دیا

25 Jun, 2024 | 01:49 AM

کومل اسلم: لاہور میں سیاحوں کو شہر کی سیر کروانے کے لئے ٹورام ڈیپارٹمنٹ جو  ڈبل ڈیکر بسیں چلاتا ہے ان کو بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ قرار دے کر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سے بھاری ٹیکس طلب کر لیا۔ 
 شہریوں کی پسندیدہ ڈبل ڈیکر بسوں سے شہر کے بہت سے مقامات کی سیر کروانے کے لئے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ برائے نام کرایہ لیتا ہے۔ اب ان بسوں پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھاری ٹوکن ٹیکس عائد کئے جانے پر دو سرکاری اداروں میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ 

ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز   ان بسوں کو  کمرشل ٹرانسپورٹ کی بجائے پروموشنل بسیں قرار دے کر ان پر معمولی ٹیکس لگائے تو وہ دینے کو تیار ہیں۔  کر دے تو ٹیکس دینے کو تیار ہیں ۔

ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسوں سے وہ کاروبار نہیں کرتے۔ یہ بسیں سیاحوں کو پروموشنل ٹورز کرواتی ہیں۔  رولز کے مطابق اس نوعیت کی بسوں پر پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

ڈبل ڈیکر بس کمرشل  استعمال نہیں ہو رہی۔ڈی جی ایکسائز سے بات چیت چل رہی ہے جلد اس پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق رولز میں تبد یلی ہوئی ہے، اس لیے ڈبل ڈیکر بسوں پر ٹیکس اب لاگو ہوتا ہے ۔

مزیدخبریں