ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری اور بلاول دوبئی روانہ ہو گئے، نواز شریف سےملاقات متوقع

Dubai becomes of the center of Pakistani Politics, City42
کیپشن: عید الاضحیٰ سے پہلے دوبئی پاکستان کے حکمران سیاسی اتحاد کے قائدین کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  دوبئی روانہ ہو گئے ہیں جبکہ نواز شریف اورر مریم نواز بھی وہیں مقیم ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آصف زرداری اورر نواز شریف دوبئی میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے  ساتھ باہمی ملاقات بھی کریں گے جس میں ملک کی سیاست کے متعلق کافی کچھ طے ہو گا۔ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی میں سیاسی سرگرمیاں تیز  ہو گئیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آصف زرداری  دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری بھی دورہ  چین ملتوی کرکے دبئی روانہ ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے زرائع کے مطابق وزیرخارجہ کو 26 جون کو تین روزہ دورے ہر چینی شہر تیانجن جانا تھا,  

تاہم دورے کی شیڈیولنگ کے مسائل کے باعث دورہ چین ملتوی کیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو  زرداری بھی دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری دبئی کے بعد سرکاری دورہ پر چاپان روانہ ہوںگے۔جبکہ آصف علی زرداری بیٹی کے ساتھ عید بھی دبئی میں منائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف فیملی کے ہمراہ دبئی میں اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پزیر ہیں، نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔

 نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز آئندہ کئی روز تک دبئی رہے گا .