ویب ڈیسک: پسرور میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جان بحق, بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گیئں۔
افسوس ناک واقعہ پسرورکے نواحی گاؤں رتہ جھٹول میں گھرکی چھت مرمت کرتے ہوئے پیش آیا ۔
تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں تعنیات کانسٹیبل ذوالفقارعلی اپنے گھرکی چھت مرمت کرتے اوپرسے گزرنے والی تاروں سے چھوگیا
متوفی کابھائی ظفراللہ اسے بچانے آیا تووہ بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید جھٹکا لگنے کے باعث چھت سے نیچے گر گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں تڑوابیٹھا۔
ا طلاع ملنے پرتھانہ قلعہ کالروالہ کی بھاری نفری اورڈی ایس پی پسرورشہبازچیمہ موقع پرپہنچ گے۔