پی ٹی آئی  کےسابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری کی گرفتاری کے احکامات جاری

25 Jun, 2023 | 06:48 PM

جہانزیب آفریدی:  ڈی سی خیبر نے 3 ایم پی او کے تحت سابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 ڈپٹی کمشنر نےتحریک انصاف کےرہنماء اورسابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کردیا، ڈی سی خیبر کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ سابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری کو گرفتار کر کے 30 دنوں کے لئے سنٹرل جیل پشاور بھیجا جائے، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے مشیرکو حادثہ!!افسوسناک خبر آگئی

 ڈی سی خیبر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ پیر نورلحق قادری نے ملک کی پرامن فضاء اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایاہے، بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اکسایا ہے۔

مزیدخبریں