شمال مغربی ہواؤں کی لاہورر میں دھماکے دار انٹری ,بارش سےموسم خوشگوار

25 Jun, 2023 | 06:41 PM

ویب ڈیسک: شمال مغربی ہواؤں کی لاہورر میں دھماکے دار انٹری  سے شہر میں افراتفری مچ گئی۔
اتوار کی شام پہلے بادل آئے اور ہلکی ہلکی پھوار برسنا شروع ہوئی پھر کچھ دیر بعد گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی طوفان نے لاہور کو جکڑ لیا ۔
سرمئی بادلوں نے تیزی سے لاہور کا رخ کرنا شروع کر دیا ، کچھ علاقوں میں آبر رحمت برس رہا ہے۔
شالا مارباغ ، باغبان پورہ ، مغل پورہ ،ہربنس پورہ میں تیز بارش ،گلشن راوی ، چوبرجی ، سمن آباد ، بند روڈ میں بوندا باندی شروع  ہو گئی۔
چار دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے ہوئے لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آ گئی۔ ، گرمی کا جن بھی بھاگ گیا ۔
آج لاہو میں بارش کے بعد درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کل درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تھا لیکن گرمی 52 ڈگری جیسی محسوس ہو رہی تھی۔ ماہرین  کا کہنا ہے کہ  آئندہ چند روز درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی جائے گی ،
25 جون سے 30 جون تک بارشوں برسانے والے سسٹم کا راج رہے گا ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید  بارش کے امکان  ہے۔
دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت38ڈگری تک جائے گا۔
موسم کے خوشگوار ہوتے ہی شہری خوشی سے لبریز ہو گئے۔

مزیدخبریں