9 اعشاریہ83 سیکنڈ؛  زرنیل ہیوز نے سو میٹر سپرینٹ میں نیا برطانوی ریکارڈ بنا لیا

25 Jun, 2023 | 05:03 PM

ویب ڈیسک: برطانوی ایتھلیٹ زرنیل ہیوز نے امریکا میں سو میٹرکی عالمی ریس جیت لی۔ نیویارک سٹی میں سو میٹر کا فاصلہ نو اعشاریہ تیراسی سیکنڈ میں طے کر کے برطانیہ کا تیز ترین اتھلیٹ ہونے کا  تیس سالہ ریکارڈ  بھی توڑ دیا ۔ انیس سو تیرانوے میں  لنفورڈ کرسٹی نے نو اعشاریہ ستاسی سیکنڈ میں سو میٹر ریس جیت کر برطانیہ کا تیز ترین اتھیٹ ہونے کا اعزاز  حاصل کیا تھا۔

ریس جیتنے کے بعد زرنین ہیوز نے بتایا کہ  "میں آج صبح ایک خواب کے ساتھ بیدار ہوا تھا کہ آج مجھے 9 اعشاریہ 93 سیکنڈ لا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔  آج صبح میں اپنے دماغ میں 9.83 کے ساتھ بیدار ہوا تھا" ہیوز نے گزشتہ سال یوجین میں عالمی چیمپئن شپ میں 4x100m ریلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں بھی برطانیہ کی مدد کی تھی۔

"جب میں نے گھڑی کی طرف دیکھا ا تو وہاں 9.83 دیکھا -  زرنین ہیوز نے کہا کہ 2015 میں میں نیویارک آیا تھا اور میں یوسین بولٹ کے خلاف بھاگا تھا ۔وہ بھی یادگار ریس تھی ۔ میں دوبارہ یہاں آکر اپنے آپ کو ثابت کرنا چاہتا تھا اور دنیا کو ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں یہاں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ سو میٹر سپرنٹ میں ورلڈ ریکارڈ  9 اعشاریہ 58 سیکنڈ ہے جو جیمیکا کے یوسین بولٹ نے 2009 میں بنایا تھا۔

مزیدخبریں