شرپسند بھارتیوں نے جانوروں کو بھی نہ بخشا، ظلم و بربریت کی ایک اور ویڈیو وائرل

25 Jun, 2023 | 04:16 PM

ویب ڈیسک: ہٹلر مودی اور شر پسند بھارتی ہندوں کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے واقعات تو صبح و شام سرخیوں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن اب  ایک ایسی ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  دو ظالم انسان ایک گدھے کو زبردستی سگریٹ پلا رہے ہیں، ویڈیو میں موجود ایک شخص گدھے کے منہ اور نتھنوں کو بند کرتا ہے جبکہ دوسرا شخص زبردستی دوسرے نتھنے سے گدھے کو سگریٹ پلاتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور اب معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے ۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق بےزبان جانور کو زبردستی سگریٹ پلانے کی ویڈیو کیدارناتھ یاترا کے راستے میں بھمبالی کے اوپر پڑنے والے تھارو کیمپ کی ہے، ایک سوشل میڈیا  صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن  میں لکھا کہ  بھارت میں ہر سال کئی جانور اس یاترا میں مارے جاتے ہیں ایک اندازے کے مطابق اس سال اب تک 60 سے زائد جانور مارے جا چکے ہیں جس کی تصدیق بھارتی پولیس نے بھی کر دی ہے ۔

کیپشن میں جانوروں کی اموات کی وجہ بھی بتائی گئی ہے، صارف کا کہنا ہےکہ یاترا کے دوران جانوروں سے زیادہ بوجھ اور کام لینے کیلئے ان پرچھڑیوں سے تشدد اور نشہ بھی کروایا جاتا ہے اور یہی چیز جانوروں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔

مزیدخبریں