نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی سے بل منظور

25 Jun, 2023 | 04:05 PM

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی نے نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل منظور  کر لیا ۔

  تفصیلات کے مطابق نااہلی کی سزاپانچ سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، وزیردفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہوجائے گا،حج پر جانے والے ارکان اسمبلی نے اپنےخوداخراجات برداشت کئے،سرکاری اخراجات پر کوئی ارکان اسمبلی حج پر نہیں گیا،حج فلائٹ کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی تھیں،حکومت کی جانب سے انہیں کوئی سہولت نہیں دی گئی،ملک میں ترقی کے دور کاجلد آغاز ہوگا۔ 

مزیدخبریں