ویمن ٹینس جرمن اوپن میں بڑا اَپ سیٹ، ڈونا ویکک نے ماریہ سیکاری کو ہرادیا 

25 Jun, 2023 | 03:58 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: برلن اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں کروشئین کھلاڑی ڈونا ویکک نے چھٹی سیڈ ماریا ساکاری کو باہر کر کے ایک اور اپ سیٹ کر ڈالا اور  برلن اوپن کے فائنل میں رسائی  کر لی۔ فائمل میں وہ  پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ کریں گی۔ سیمی فائنل میں  چین دوز پہلے تک غیر معروف 23 ویں سیڈ  پلیئر ڈونا ویکک کی جیت کا اسکور چھ چار اور سات چھ رہا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہو رہی برلن اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں ساکاری نے مارکٹا وونڈروسووا کو ہرایا تھا، جب کہ ویکک نے  ایلینا آوانیشیان کو سٹریٹ سیٹس کی شکست دی تھی۔

برلن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ڈونا ویکک نے 6-4 7-6(8) سے فتح حاصل کی۔
عالمی رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر رہنے والی کروشین کھلاڑی  ویکک نے اس وقت سب کی توجہ اس وقت حاصل کی تھی جب انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں نمبر 2 سیڈ اور موجودہ ومبلڈن چیمپئن ایلینا رائباکینا کو شکست دی تھی۔
اب ساکاری کو دو گھنٹے 16 منٹ میں شکست دینے کے بعد اب وہ سیزن کے دوسرے ٹائٹل اور کیریئر کے پانچویں ٹائٹل میں جیت کےلئے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

کوارٹر فائنل میچ میں ساکاری نے مارکٹا وونڈروسووا کو آخری آٹھ میں زیر کیا، جب کہ ویک نے خوش قسمت ہارنے والی ایلینا آوانیشیان کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔

اس سے پہلے ڈونا ویکک نے دوسرے راونڈ کے پری کوارٹر فائنل میچ  میں  سیکنڈ سیڈ سابق عالمی نمبر1 ومبلڈن چیمپیئن رائبا کینا کو تین سیٹ کی گیم میں آسانی سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ 

دوسری سیڈ ایلینا رائباکینا بدھ کے روز جرمن اوپن سکے پری کواٹر فائنل میچ میں بڑے اعتماد سے کورٹ میں آئی تھیں لیکن  توانائی سے بھری  ڈونا ویکک نے 6-7(1) 6-3 6-4 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
 ومبلڈن چیمپیئن رائبا کینا گزشتہ 9 میچوں میں ناقابل شکست  رہیں لیکن ڈونا ویکک کے ساتھ میچ میں ان کی مسلسل جیت کا سفر  حیران کن انجام سے دوچار ہواا، کیونکہ کروشین نکھلاڑی ڈونا ویکک کی یہ سیزن کی تیسری ٹاپ 10 جیت ہے۔
رائبا کینا نے پہلے سیٹ کے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کیا تب ہی وہ پریشان دکھائی دینے لگی تھیں۔ اھلے دو سیٹوں میں وہ ویکک کی سروسز کا سامنا کرتے ہوئے مسلسل پریشان رہیں۔ 

ویکیک  کی  دو سیٹوں میں متاثر کن سروسز  میچ کے خاتمہ تک جاری رہیں اور دو گھنٹے، 14 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلہ  آخر تک ویکک کے قابو میں رہا تھا۔


میچ کے اختتام پر ویکیک نے کہا، "میں نہ صرف اسے ہرا کر، بلکہ یہاں کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں۔"تب ہی بہت سے ناقدین کو اندازہ ہو گیا تھا کہ جو بجلی پری کوارٹر فائنل میں چمکی ہے وہ فائنل تک  چمکتی چلی جائے گی۔

مزیدخبریں