علمائے کرام کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ جناح ہاؤس بابائے قوم اور پاک فوج کا گھر تھا اس پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ کسی بھی محبِ وطن پاکستانی کے لیے یہ منظر قابلِ قبول نہیں، پاک فوج کی بقاء میں ملک کی بقاء ہے۔
وفد نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ناگہانی آفات میں بھی پاک فوج کا مثالی کردار ہے۔