ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

 پاکستان نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان ترکیہ کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایئر سپیرٹی فائٹر طیارے تیار کریگا۔

پاکستان ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے ’’خان‘‘ طیارے کے پروگرام کا حصہ بن گیا، پاکستان ترکی کے ساتھ مل کر جدید ٹوئن انجن ففتھ جنریشن طیارے تیار کرے گا۔

ترک ایرو سپیس انڈسٹری نے 2010 میں ففتھ جنریشن طیارے کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کیا تھا، ترکی کے ’’ٹی ایف ایکس‘‘ طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی، ٹی ایف ایکس طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز رواں برس کے آخر میں متوقع ہے، پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا۔

طیارے میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے، امریکا کے اعتراض کی صورت میں پاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولز رائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے۔

ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے، پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل اور اس کے پروں کا پھیلاؤ 14 میٹر تک ہو گا، طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام جبکہ طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار ملک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج 1100 کلومیٹر ہو گی۔

طیارے پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے بی وی آر میزائلز کے ساتھ فضا سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل بھی نصب کئے جائیں گے۔