گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئے نئی مشکل کھڑی

25 Jun, 2022 | 09:36 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)22لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی،نمبر پلیٹس کون دےگا؟محکمہ ایکسائزموٹرسائیکل،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے باوجود لاکھوں نمبر پلیٹس کی فراہمی میں ناکام،شہری فینسی نمبر پلیٹ سے کام چلانے لگے۔

تفصیلات کےمطابق  گاڑی رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے لئے گاڑی کے شناختی کوائف اور پلیٹس ایک خواب بن گیا ہے۔رجسٹریشن کے بعد نہ نمبر پلیٹس نہ سمارٹ کارڈز اور نہ ہی فائلز مالکان تک پہنچائی جاسکیں۔

ایکسائز حکام نے گاڑی وموٹرسائیکل رجسٹریشن کے بعد مالکان کو 48گھنٹوں میں پہنچانے کا دعوی کیا گیا تھا۔پاکستان پوسٹ کو چند ماہ قبل نمبرپلیٹس،کارڈز اور فائلز کی ڈلیوری کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے ابھی تک آن لائن ٹریس کرنے کے لئے کوئی سسٹم تیار نہیں کیا گیا۔

ٹریکنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو معلومات کے لئے ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔48 گھنٹوں کے دعووں کے باوجود کئی کئی ہفتے کارڈز اور فائلز ڈلیور نہیں ہو رہیں۔ناقص حکمت عملی کے باعث 22لاکھ سے زائد گاڑی و موٹرسائیکل مالکان فینسی نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں