پاکستان ایمازون کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا

25 Jun, 2022 | 09:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان ایمازون کی سیلرز( فروخت کنندگان) فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔

 مارکیٹ پلیس پلس کی ریسرچ کے مطابق صرف ایک سال پہلے مئی 2021 میں پاکستان سمیت 85ممالک کو ایمازون مارکیٹ پلیس پر فروخت کے لیے رجسٹر کیا گیا تھا۔ریسرچ کے مطابق  پاکستان اس وقت نئے فروخت کنندگان کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔پہلے نمبر پر امریکا اور دوسرے پر چین براجمان ہیں ۔

 اگرچہ ایمازون مارکیٹ پلیس پر بھارت، ویت نام، برطانیہ یا کینیڈا سے زیادہ پاکستانی فروخت کنندگان ہیں، تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں فروخت کنندگان ہیں۔ مارکیٹ پلیس پلس کے مطابق پاکستانی فروخت کنندگان ملک کی برآمدات میں 23 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں، جن میں سب سے اہم ٹیکسٹائل کی صنعت ہے۔

مزیدخبریں