شادی کے سوال پر قومی کرکٹر فہیم اشرف نے لڑکی کو کیا جواب دیا؟

25 Jun, 2022 | 06:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے سوال پر لڑکی کو جواب دیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹر فہیم اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات کئے گئے جبکہ مداحوں نے تصاویر بھی بنوائیں، شو میں شریک ایک خاتون مداح نے ان سے سوال کیا کہ  فہیم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں جبکہ دوسرے قومی کھلاڑی کرچکے ہیں؟

مناہل نامی خاتون کے سوال کا جواب دیتے کرکٹر  فہیم اشرف نے بے ساختہ کہا کہ 'ابھی تو شاداب خان کی بھی نہیں ہوئی'مزید کہا کہ 'بس شادی کے لیے آپ دعا کریں، اب دعاؤں پر ہی ساری امیدیں ہیں'۔

شو کے میزبان نے پوچھا کہ 'مناہل آپ نے یہ سوال ان سے کیوں پوچھا ، کیا آپ کا کیٹرنگ کا کام ہے؟' جس پر خاتون نے کہا کہ 'ویسے ہی میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ حسن علی سمیت سب کی شادیاں ہوگئیں'۔

اس پر  فہیم کا مزید کہناتھا کہ 'میں بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ کیسے رہ رہے ہیں، میں ان سے تجربہ حاصل کررہا ہوں، دیکھ رہا ہوں کہ کہیں شادی زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے'۔

مزیدخبریں