(ویب ڈیسک)پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجویز سامنے آگئی,بورڈ آف ریونیو نےڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کردیا.
تفصیلات کےمطابق وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز دی گئی، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے،تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔
بورڈ آف ریونیو نےڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کردیا،بھلوال اور بوریوالہ کا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئیں،پٹوارسرکلز، تھانوں ،مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔