برطانیہ نے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی

25 Jun, 2022 | 05:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لئے تعلیمی پیکج کا اعلان،برطانیہ تعلیمی پیکج پرائم منسٹر گرلز ایجوکیشن ایکشن پلان کے تحت دے گا۔

 برطانوی ہائی کمیشن کا کہناتھاکہ برطانیہ پاکستانی خواتین طلبہ کی تعلیم کے لئے پاکستان کو خطیر رقم دے گا،برطانیہ پاکستانی خواتین طلبہ کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاؤنڈ دے گا،تعلیمی پیکج کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

تعلیمی وظیفہ سے 1 کڑور 70 لاکھ طلبہ کو تعلیمی سہولیات ملیں گی،تعلیمی اخراجات سے سکولوں میں نا جانے والی بچیوں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا،تعلیمی وظیفہ سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بنیادی تعلیم مل سکے گی،برطانیہ تعلیمی پیکج پرائم منسٹر گرلز ایجوکیشن ایکشن پلان کے تحت دے گا۔

مزیدخبریں