عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا

25 Jun, 2022 | 03:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کی جانب کی گئی  نئی نیب ترامیم کو چیلنج کردیا۔

نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی,  خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سےدرخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں,نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں