ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جارحیت کاجواب دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جارحیت کاجواب دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی  میں موجود ہیں۔

کراچی آمد پر وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نے کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف پاسنگ آؤٹ پریڈکےمہمان خصوصی ہیں  انہوں  نےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہاہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری افواج جیو اسٹریٹیجک ماحول میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیارہیں۔تمام مسلح افواج کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم  شہباز شریف نےکہا ہےکہ  پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ پاکستان بحریہ ملکی سمندری دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی ترقی کےتمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔غلطی سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قائداعظم پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے