پنجاب اسمبلی جھگڑ ا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

25 Jun, 2022 | 11:53 AM

لاہور :  پنجاب اسمبلی جھگڑ ا کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کوضمانتیں مل گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں  جھگڑا،ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ،مسرت جمشید چیمہ ،سیمابیہ  ،عابدہ راجہ اور شاہدہ ملک کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ان کیسز میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں