پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

25 Jun, 2022 | 11:33 AM

سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1089 پوائنٹس کی کمی  ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2.60 فیصد کمی سے 41ہزار 50 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7002 ارب سے گھٹ کر 6862 ارب روپے رہ گئی۔ 45.71 ارب روپے مالیت کے 1.50 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔

ایک ہفتے میں غیر ملکی کارپوریٹ نے52.60 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز  فروخت کئے ۔اس کے علاوہ انشورنس سیکٹر نے 52.40 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے ۔مختلف کمپنز نے 15.6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے ،اس دوران انفرادی سرمایہ کاروں نے 57 لاکھ ڈالر کے شئیرز خریدے ۔ میچوئل فنڈز نے 32.6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے ۔جبکہ بینکس نے 12.4 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے ۔

خیال رہے کہ ہفتے کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خبروں پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے تھے ۔ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی تھی جو آخری روز شدید مندی میں تبدیل ہوگئی۔حکومت کا بڑے پیمانے کی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد 2 ہزار پوائنٹس کی شدید مندی ہوئی تھی ۔ 

مزیدخبریں