ضمنی الیکشن; امیدواروں کو انتخابی الاٹ کردیے گئے

25 Jun, 2022 | 11:12 AM

لاہور:لاہور کے چار حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے۔

لاہور میں چار ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جس میں پی پی 158 میں 9 ، 168 میں 14 ، پی پی 167 میں 11 اور170 میں 8 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے۔

پی پی 158 میں پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان کو بلا، ن لیگ کے رانا احسن شرافت کو شیر، ٹی ایل پی کے محمد بلال کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا جب کہ  آزاد امیدوار میاں محمد ہارون کو واسکٹ اور میاں امجد اقبال کو جگ الاٹ کیا گیا۔

پی پی 168 میں ن لیگ کے ملک اسد کھوکھر کو شیر، پی ٹی آئی کے ملک نواز اعوان کو بلا، تحریک لبیک کے امجد عباسی کو کرین اور جماعت اسلامی کے عثمان غنی کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا۔

آزاد امیدواروں وسیم نیاز کو بیل، محمد وقاص کو باسکٹ، راؤتنویر کو مٹکا اور فائز خان کو آئل ٹینکر الاٹ کیا گیا جب کہ پی پی 167 اور 170 میں بھی پارٹی امیدواروں اور آزاد امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے گئے۔

مزیدخبریں