ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردیے، تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت کے ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل کیے۔
خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔