ملک اشرف :وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی دائر انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر،رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ،حمزہ شہباز کے وکیل دلائل دیں گے،کہ کیا عدالت گورنر کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعلی کا حلف لینے کا کہہ سکتی ہے؟ حمزہ کا وکیل عدالت کی معاونت کرے گا کہ کیا عدالت صدر کا اختیار استعمال کرکے کسی کو وزیر اعلی کے حلف کا کہہ سکتی ہے؟
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر 28 جون کو سماعت کرے گا۔پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔پی ٹی آئی کے رہنماء میاں محمود الرشید ، سبطین خان ، سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہی سمیت دیگر نے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔