ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار کی رجسٹریشن کی 42 سال سے تجدید نہ ہونے کاانکشاف

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ٹیکس بار کی رجسٹریشن کی 42 سال سے تجدید نہ ہونے کاانکشاف ,لاہورٹیکس کی رجسٹریشن   سےمتعلق جواب جمع کروادیا گیا,رجسٹریشن کی تجدید نہ ہونے کے باوجود لاہور ٹیکس بار فعال ہے۔

 تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ  کی جسٹس عائشہ اے ملک  نے لاہورٹیکس بار کی قانونی حیثیت سے متعلق  کیس کی سماعت  کی،عدالت  کی 5 جولائی  سے قبل فریقین کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کی ہدایت ،عدالت نے عامر عمر خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی ،لاہور ہائیکورٹ  میں  عامر خان نےجمیل بیگ گروپ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ،درخواست گزار عامر خان نے عدالت میں پنجاب بار کونسل کےلاہور ٹیکس بار میں مداخلت کے اختیار کو چیلنج کررکھا ہے،  اس وقت دو دھڑے عہدیدار ہونے کے دعویدیدار ہیں ،لاہورٹیکس بار ایف بی آ رکے ماتحت ہے یاپنجاب بار کونسل کے یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔