شہری مردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچ گئے

25 Jun, 2021 | 07:17 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: مافیا شہریوں کی صحت سے کھیلنے سے باز نہ آیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی پکڑی گئی، آٹھ سو کلو مری مرغیاں برآمد، مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی ہے، فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ سے 800 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرکوں اور چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی اس دوران بیمار اور مردہ مرغیاں فروخت کرنیوالی 2 دکانیں اور 2 سپلائرز پکڑے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے پر 2 سپلائرز کے خلاف کارروائی کی گئی، جس پر دکانیں سیل جبکہ مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں،پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔ 

مزیدخبریں