قیصر کھوکھر: وفاق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ طاہر خورشید کے متعلق تحفظات رکھتا ہے، تبادلوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا رول کم ہو گیا۔
پنجاب میں بیوروکریسی کے تبادلوں کے حوالے سے پنجاب اور اسلام آباد میں ورکنگ جاری ہے۔ وزیراعظم ہاؤس پنجاب کی انتظامی مشینری سے خوش نہیں ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانا چاہتا ہے۔ پنجاب کے کئی افسران اپنے تبادلوں کے لئے اسلام آباد کے منتظر ہیں۔ وفاق پنجاب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی طاہر خورشید کے بارے میں تحفظات رکھتا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس پنجاب کے سینئر بیوروکریٹ کے تبادلوں پر اپنا ان پٹ رکھتا ہے۔ پنجاب کے گریڈ بیس اور گریڈ اکیس کے کئی افسران کا وفاق تبادلہ زیر غور ہے۔ پنجاب میں تبادلوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا رول کم ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے حوالے سے ایوان وزیر اعلی انتہائی بھاری بھرکم حیثیت رکھتا ہے۔ اگلے ہونے والے تبادلوں میں وزیر اعظم ہاؤس کا بھی ان پٹ شامل ہوگا۔