ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفائی کیلئےمشینری کی خریداری کافیصلہ ،پی سی ون  منظور

road sweeper
کیپشن: road sweeper
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کااہم اجلاس جس میں  صفائی کیلئےمشینری کی خریداری کیلئے5پی سی ون  منظور  کرلیے گئے،ایک ارب15کروڑ 70لاکھ کی لاگت سےمشنیری خریدی جائےگی ۔
 تفصیلات کےمطابق ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کااہم اجلاس  ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ ،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فنڈ،ایم ڈی پنجاب سیٹیز پروگرام و دیگر ٹیکنیکل ممبران کی شرکت ۔ اجلاس میں  شہروں کی  صفائی کیلئےمشینری کی خریداری کیلئے5پی سی ون  منظور  کرلیے گئے،ایک ارب15کروڑ 70لاکھ کی لاگت سےمشنیری خریدی جائےگی ۔میونسپل کمیٹی جڑا نوالا،جھنگ،گوجرانوالہ اور اوکاڑہ  حافظ آباد کیلئےمشینری خریدی جائےگی۔
ایم سی جڑانوالہ میں 19کروڑ، ایم سی گوجرانوالہ میں 26کروڑ، ایم سی اوکاڑہ کیلئے25کروڑ، ایم سی جھنگ میں 23کروڑکی  لاگت سے مشینری خریدی جائیگی جبکہ  حافظ آباد میں 21کروڑسے مکینیکل سویپر،ڈمپرز  خریدے جائیں گے، 6موبائل ورکشاپ،4ایکسکویٹرز  6مکینیکل سویپرز ،7ڈمپرز ،50منی ڈمپراور 813ہینڈ کارٹس خریدے جائیں گے،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل  کا کہنا تھا کہ مشینری کی پروکیورمنٹ سےصفائی کی صورتحال بہترہوگی،پروکیورمنٹ میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔