نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی دلہا کو تھپڑ رسید کردیا۔۔۔۔ ہوا کیا تھا؟

25 Jun, 2021 | 05:46 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں لڑکی نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر میکے واپس آگئی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔

جونپور کا صرف قاضی مشہور تھالیکن اب  بھارتی شہرجونپور ہے ایک دلہن کو لے کر خبروں میں ہے،  شوہر کے افئیر کا پتہ چلنے پر نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کے منہ پر تھپڑ رسید کیا اور واپس میکے چلی آئی۔

رپورٹ کے  مطابق اترپردیش کے شہرجونپورکے لواین گاؤں میں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دولہا کو تھپڑ مارا اور پھر عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی آئی ۔خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، سسرال والوں سے جب یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس بھی معاملے کو سلجھا نہ سکی۔دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا پتا چلا تھا۔

مزیدخبریں