سٹی42: پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سے روٹ پرمٹ فیس وصولی کا نیا ہدف مقرر،کرایوں میں مزید اضافے کاامکان۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سےپرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سےروٹ پرمٹ فیس کی مد میں 65کروڑ سےزائد کی وصولی کا نیاہدف مقرر کردیا گیا ،ٹرانسپورٹرز پر بوجھ پڑنے سے کرایوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، ٹرانسپورٹرز سے یکم جولائی سےروٹ پرمٹ کی نئی فیس وصول کی جائیگی ۔ لاہور میں سب سے زیادہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کی جارہی ہے جس میں 509سےزائد ویگنیں اور 400 سے زائد چھوٹی بسیں شامل ہیں، چلنے والے 80 ہزار آٹو رکشہ سےروٹ پرمٹ فیس وصولی ہو گی۔
پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا خطرہ
25 Jun, 2021 | 05:02 PM