سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا ایوارڈ کیلئے نامزد

25 Jun, 2021 | 04:02 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: جزائر کیمین کی ڈیجیٹل کرنسی ملٹی نیشنل کمپنی بنانس نےپاکستانی انفلوئنسر و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا کو ایوارڈ کے لیے نامزد  کردیا۔
برطانیہ کے زیر انتظام جزائر کیمین کی کمپنی بنانس کو بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کی خرید و فروخت کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی مانا جاتا ہے  یہ کمپنی اسٹاک ایکسچینج کی طرح آن لائن کام کرتی ہے اور اردو و عربی سمیت کئی زبانوں میں سروسز فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ کمپنی نے 25 جون کو ’بنانس انفلوئنسر ایوارڈز 2021‘ کی نامزدگیاں کا اعلان کرتے ہوئے اس میں وقار ذکا کو بھی شامل کیا۔

کمپنی کی جانب سے ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 5 انفلوئنسرز کو نامزد کیا گیا، جس میں پاکستانی سوشل میڈیا و ٹی وی اسٹار وقار ذکا بھی شامل تھے۔ پاکستان میں تاحال کرپٹو کرنسیز کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے لیکن اسٹیٹ بینک نے  کہ وقت و حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا سکتا ہے۔

مزیدخبریں