ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسے دو ،وہیل چیئر لو،سروسز ہسپتال کا پیرا میڈیکس سٹاف مریضوں سے  پیسے بٹورنے لگا

service hospital lahore
کیپشن: service hospital lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین ) سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے کیسا سلوک کیا جاتا ہے اس سے کوئی  بھی لاعلم نہیں ۔سروسز ہسپتال کےپیرا میڈیکس کا عملہ بھی   آمدن بڑھانے میں مگن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اب سروسز  ہسپتال میں ویل چیئراسی کو ملے گی جو پیسے دیگا ہسپتال میں پیسے لیکر وہیل چیئر دی جانے لگی کیونکہ سروسز ہسپتال کےپیرا میڈیکس کا عملہ ویل چیئر دینے کے بجائے آمدن بڑھانے میں مصروف ہوگیا ہے۔ ویل چیئر نہ فراہم کرنے سےمریضوں کے لواحقین کی ہاتھا پائی  کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں جس کے باعث ہسپتال میں نقص امن کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی شدید کوفت ہوتی ہے۔

صرف سروس ہسپتال ہی نہیں دیگر سرکاری ہسپتالوں کا بھی حال یہی ہے پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے ۔ہسپتال کے عملے کا یہ رویہ نہ صرف مریضوں بلکہ لو احقین کے لئے بھی اذیت کا سبب بنتا ہے اس سے ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والوں کی عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے۔