کم عمربچوں وبچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں لاہورکا پہلانمبر

25 Jun, 2021 | 02:34 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: پولیس رپورٹ میں 10 سال سے کم عمر بچوں بچیوں کے حوالے سے لرزہ خیز انکشاف، انسان نما درندوں نے شہرمیں 108 جبکہ پنجاب بھرمیں 668 کم عمربچوں بچیوں کوحوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 4 بچوں اور3 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے5 ماہ میں 10 سال سےکم عمربچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی کا ریکارڈسامنے آگیا۔ کم عمربچوں وبچیوں کیساتھ زیادتی کےواقعات کی رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کم عمربچوں وبچیوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں صوبائی دارالحکومت پہلے نمبر پر رہا ہے۔ صوبہ بھرمیں668کم عمربچوں وبچیوں کیساتھ زیادتی کےواقعات ہوئے۔ لاہور میں68 بچوں کیساتھ بدفعلی، ایک کوقتل کردیا گیا جبکہ شہرمیں41 کم عمربچیوں کیساتھ زیادتی کےواقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

لاہورمیں زیادتی کے15 کیسزجعلی ثابت  ہونے پر منسوخ کردئیے گئے، شہرمیں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے30 کیسززیرِ تفتیش ہیں۔ پنجاب بھر میں445 بچوں کےساتھ بدفعلی اور 3 کوقتل کر دیا گیا۔ صوبہ بھر میں186 کم عمربچیوں کےساتھ زیادتی جبکہ 4 کوقتل کیا گیا ہے۔ پنجاب بھرمیں کم عمربچوں کیساتھ زیادتی کے150 کیسززیرِتفتیش ہیں۔  

مزیدخبریں