مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

25 Jun, 2021 | 12:46 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: مدرسہ طالب علم بد فعلی کیس مفتی عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں پیش کر دیا گیا، مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کارروائی مکمل ہو گئی.

عدالت  نے مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع  کر دی, مفتی عزیز الرحمان کے خلاف تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج کیا، مفتی عزیز الرحمان پر مدرسہ طالب علم صابر شاہ سے بد فعلی کا الزام ہے۔  مفتی عزیز الرحمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ہے۔  پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پولیس ڈی این اے کرانے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں