سٹی 42: جوہر ٹاؤن دھماکہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر کہاں گیا ؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی پارک کرنے کے بعد چوک یتیم خانے کا رخ کیا، ڈرائیور نے پشاور جانے والی بس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دہشت گرد کی پہچان کے لیے موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بند روڈ پر موجود بس اڈوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ بس اڈوں سے کیمروں اور ٹکٹس کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے، موٹر وے سے بسوں میں کی جانے والی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔