لاہور دھماکہ: کڑیاں کراچی سے جڑنے لگیں، ملزم ڈیوڈکے بارے تفصیلات سامنے آگئیں

25 Jun, 2021 | 12:15 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:  جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ   پیٹر پال ڈیوڈکے کراچی میں واقع گھر پرسکیورٹی اداروں کا چھاپہ،  کارروائی محمود آباد کےعلاقے میں عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرپال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتاہے، ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ڈیوڈ نے اپنی فیملی کوسن 2010 میں بحرین سےپاکستان منتقل کیاتھا، ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سےکراچی پہنچاتھا ڈیڑھ ماہ کےدوران ڈیوڈ نے تین مرتبہ لاہور کا دورہ کیا۔

اور مجموعی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا،  لاہور میں قیام کےدوران مختلف افراد سے رابطوں کےشوائد ملے ہیں، سکیورٹی اداروں نے پاکستان آنے کےدوران ڈیوڈ کا امیگریشن ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

ا۔ دھماکے کا  مبینہ ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کچھ عرصہ سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا ، اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ نے گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کایا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔

مزیدخبریں