محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق بڑی  پیشگوئی کر دی

25 Jun, 2021 | 11:47 AM

Imran Fayyaz

(سعدیہ خان)شہر کے موسم کا مزاج گرم اور خشک ہے، آج بھی پارہ 42 ریکارڈ کیا گیاتاہم شام کے اوقات میں موسم  سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بارشیں برسانے والا سسٹم بھی آج لاہور پہنچے گا۔موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی  کی گئی ہے کہ لاہور میں مون سون جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا ۔

  واضح رہے کہ اس وقت شہر کا موسم گرم اور خشک ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد جبکہ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں آلودگی میں اضافہ سے شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 106 اور آب و ہوا آلودہ ہے۔حکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں