شک پڑنے پر گھر کی  کھدائی کی گئی تو کیا نکلا؟

25 Jun, 2021 | 08:39 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ اس تیزی سے پنپ رہا ہے کہ معمولی رنجش پر ایک انسان دوسرے کی جان لے لیتا ہے کبھی سامنے سے آ کر وار کرتا ہے اور کبھی چھپ کر تاکہ اس کے جرم پر پردہ پڑ سکے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک  گھر  کی کھدائی کے دوران بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔مالک مکان کے مطابق گھر میں 3 مہینے قبل کریہ دار رہتےتھے۔
مکان کی مرمت کرواتے وقت شک پڑنے پر گھر کے صحن کی کھدائی کرائی گئی تو لاش برآمد ہوئی۔بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔اب  مرنے والا شخص کون تھا کس نے مار ا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
 

مزیدخبریں