آئی ایم ایف نے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا

25 Jun, 2021 | 09:31 AM

Sughra Afzal

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان سے  پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا، ڈیڑھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی ڈیمانڈ، بجلی کی قیمت چار روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی شرط رکھ دی۔

 وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مجموعی طور پر 471 ارب روپے کا معاہدہ ہے، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف 150 ارب پرسنل اِنکم ٹیکس مزید لگانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف بجلی گیس مہنگی کرنا چاہتا ہے، بجلی ٹیرف میں 1.39 روپے فوری اضافہ چاہتا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ دوسرے فیز میں 4.95 روپے تک ٹیرف بڑھایا جائے، بجلی ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی اور صنعتوں کی پیداوار متاثر ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ چھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات ستمبر میں ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 سے 7 جولائی تک ہونا تھا، اب ستمبر میں ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس منظور ہو گا، آئی ایم ایف آئندہ مہینوں کے دوران کارکردگی کو مانیٹر کرے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں استحکام چاہتے ہیں، ڈالر کی مانگ پوری کرنے کیلئے سکوک، پانڈا اور گرین بانڈز جاری کریں گے، 72 لاکھ ٹیکس چوری کرنے والوں کی معلومات ملی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے نوٹسز بھیجے جائیں گے، ایف بی آر ٹیکس کلیکشن ٹھیک نہیں کر رہا، یکم جولائی سے کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے، اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر سے گرفتاری کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ڈر ہے ایف بی آر ٹیکس نادہندہ سے ڈیل نہ کر لے، اپوزیشن کے ساتھ چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، آئندہ بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے 100 ارب قرض دینے کا پلان ہے 

مزیدخبریں