اچھرہ انڈر پاس،تیز رفتار کار نے دو موٹر  سائیکل سوار کچل ڈالے

25 Jun, 2021 | 08:06 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)کینال روڈ اچھرہ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل ڈالا،،دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر سفید کلر کی کرولا گاڑی نے برق رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سڑک کے درمیان چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ریسکیو1122کی گاڑی نے دونوں زخمیوں کو سروس ہسپتال منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری اور ڈرفٹنگ کررہا تھا،،گاڑی پر کنٹرول نہ رہا جس سے حادثہ پیش آیا۔پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں